عراق

یوم شہادت پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم و امام حسن علیہ السلام۔۔لاکھوں عزادار نجف اشرف پہنچ گئے

shiite_najaf_imam_ali_shrine-300x195

سالہائے گذشتہ کی طرح اس سال بھی پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور آپ کے نواسے جناب امام حسن علیہ السلام کی شہادت کے ایام کی مخصوصی کے لئے لاکھوں عزاداران پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم و امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام نجف اشرف میں امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کو پرسہ دینے اور تعزیت پیش کرنے پہنچ گئے ہیں۔شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق عراق کے شہر مقدس نجف اشرف میں لاکھوں عراقی امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کو جو کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلمکے

 ولی بھی ہیں اور امام حسن علیہ السلامکے پدر بھی ہیں آپ کوایام شہادت پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلمو امام حسن علیہ السلام کے موقع پر پرسہ اور تعزیت پیش کریں گے،واضح رہے کہ اس موقع پر عراقی حکومت نے نجف اشرف کی سیکیوریٹی انتہائی سخت کر دی ہے تا کہ دہشت گردی کے واقعہ کو روکا جا سکے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button