ایران

علاقے کے حالات نہایت بحرانی ہیں، علی لاریجانی

larajani96اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے کہا ہےکہ علاقائي ممالک امن وسکیورٹی برقرار رکھنے کی توانائي رکھتے ہیں۔ ایسنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر علی لاریجانی نے ایران کے جنوبی شہر بوشہر میں بحریہ کے جوانوں

سے خطاب میں کہا کہ علاقے کے حالات نہایت بحرانی ہیں اور علاقے کے ممالک پائدار صورتحال کے حامل نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عالمی طاقتیں طاقت کے بل بوتے پر قوموں کو بحرانوں میں مبتلا کررہی ہیں اور ان کے ذخائر پر قبضہ کرنا چاہتی ہیں۔ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے کہا کہ رہبرانقلاب اسلامی نے بحریہ کو اسٹراٹیجیک فوج قراردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحریہ کسی بھی ملک کی سکیورٹی میں بنیادی کردار کی حامل ہے لھذا بحریہ کو طاقتور بنانے اور ایک معنی میں اسٹراٹیجیک پوزیشن دینے کے لئے خاص اہتمام کیا جانا چاہیے۔ واضح رہے ڈاکٹر لاریجانی آج برطانوی سامراج کے مقابلے کےقومی دن کی تقریبات اور شہید رئيس علی دلواری کی یادگار مجلس میں شریک ہونے صوبہ بوشہر پہچنے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button