ایران شیعہ سنی علماء کا مشترکہ اجلاس، مسلمانوں کو دشمن کی سازش کے مقابلے میں تیار رہنے کی اپیل

04 جولائی, 2014 09:15

iran shia sunniایران کےشیعہ اور سنی علماء نے تسلط کے نظام اور صیہونی حکومت کی جانب سے مسلمان اقوام کے خلاف تیار کی جانے والے سازشوں کے مقابلے کے لۓ مسلمانوں کی ہوشیاری اور بصیرت پر تاکید کی ہے۔ شیعہ نیوز نے ریڈیو تہران سے نقل کیا ہے کہ گزشتہ شب زاہدان میں اسلامی دنیا کے حالیہ بحرانوں کے جائزے کے لۓ ایک سیمینار کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں صوبۂ سیستان و بلوچستان کے امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے عباس علی سلیمانی نے خطے کے اسلامی ممالک کی تازہ ترین صورتحال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اسلامی ممالک کے علماء کو سماج کے دینی اور اخلاقی محافظ قرار دیا۔

داعش دین مخالف گروہ

آیت اللہ سلیمانی نے عقل سے دوری اور دقیانوسی افکار کی پیروی کو بعض وحشی اور دہشتگرد گروہوں کے وجود میں آنے کا سبب قرار دیا اور کہا کہ اسلام اور دین کے نام پر قتل و غارتگری اور جرائم کا ارتکاب کرنے والا دہشتگرد گروہ داعش دین مخالف گروہوں کا ایک نمونہ ہے۔ ایران شہر کے سنی علماء کے امام جمعہ مولوی کریم زئی نے بھی کہا کہ اسلام رحمت اور محبت کا دین ہے اور وہ لوگوں کو ہر طرح کے تشدد سے روکتا اور ان کو اسلامی بھائي چارے کی تعلیم دیتا ہے۔

مسلمانوں کا دشمن عالمی صیہونیت

واضح رہے سیستان و بلوچستان کے اھل سنت علماء نے ایک بیان جاری کرکے تکفیری دہشتگرد داعش کو مغرب کی جاسوسی تنظیموں کا آلہ قراردیا ہے ۔ ان علماء نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ ہم رہبرانقلاب اسلامی کی تاسی کرتے ہوئے یہ اعلان کرتے ہیں کہ مسلمانوں کا سب سے بڑا دشمن عالمی صیہونیت اور سامراج ہے جس کی سربراہی امریکہ کررہا ہے ۔ اس بیان میں کہا گیا ہےکہ ہم رہبرانقلاب اسلامی کی ھدایات کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

5:14 صبح جولائی 10, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔