صدر روحانی کا بشاراسد اور شام کے عوام کو مبارکباد کا پیغام

اسلامی جمہوریۂ ایران کےصدر نے شام کے صدارتی انتخابات کے کامیاب انعقاد اور ان انتخابات میں بشار اسد کی کامیابی پر اس ملک کی قوم اور عوام کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ صدرمملکت کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر حسن روحانی کی جانب سے مبارکبادی کے پیغام میں کہا گيآ ہے کہ شام کے صدارتی انتخابات کا کامیاب انعقاد ، سیاسی میدان میں اس ملک کے عوام کی موجودگي اور اپنی تقدیر کا فیصلہ کرنے میں عوام کے مضبوط ارادوں کا مظہر ہے ۔ اسلامی جموریۂ ایران کے صدر نے شام کے صدارتی انتخابات کو جہموریت کی راہ میں ایک اہم قدم بتاتے ہوئے کہا کہ شام کے انتخابات کے نتائج ، قومی اتحاد ، اور امن و استحکام کی جانب قدم بڑھانے کے لئے اس ملک کے عوام کے عزم و ارادے اور اعتماد کے آئینہ دار ہیں ۔ صدر مملکت نے اس پیغام میں بشار اسد اور شام کی قوم اور حکومت کے لئے روز افزوں کامیابی و پیشرفت کی آرزو کی ۔ دوسری جانب اسلامي جمہوريہ ايران کي پارلنمٹ کے ارا کين نے کل اتوار کو اپنے ايک مشترکہ بيان ميں شام کے صدارتي انتخابات کو امريکا کي پاليسيوں اور خطے ميں موجود اس کے اتحاديوں کے مقابلے ميں شامي عوام اور حکومت کي سياسي طاقت کا مظاہرہ قرار ديا- اراکين پارلیمان نے اپنے اس مشترکہ بيان ميں کہا ہے کہ شام کے عوام نے ” بشار اسد ” کو ووٹ دے کر امريکہ کي تمام سازشوں پر پاني پھير ديا اور شام کے دشمنوں کے منصوبوں کو خاک ميں ملاديا ہے-
اسلامي جمہوريہ ايران کے اراکين پارلیمان نے اپنے اس مشترکہ بيان ميں يہ بات زور دے کر کہي ہے کہ شام ميں صدارتي انتخابات کے انعقاد سے واضح ہوگيا ہے کہ اس ملک ميں جو بحران کھڑا کيا گيا تھا وہ صرف سياسي طريقے سے حل کيا جاسکتا ہے اور اس کے لئے جو چيز اہميت اور اوليت رکھتي ہے وہ شامي عوام کا عزم و ارادہ اور ان کي رائے ہے- شام کے صدارتي انتخابات ميں تہتر اعشاريہ چاردو فيصد رائے دہندگان نے اپنا حق رائے دہي استعمال کيا. بشار اسد ايک کروڑ سے زيادہ ووٹ لے کر دوبارہ صدرمنتخب ہوگئے- ان کو کل ووٹوں ميں سے اٹھاسي اعشاريہ سات فيصد ووٹ ملے-








