ایران

حضرت امام خمینی (رح) کی شخصیت عظیم ترین اثاثہ

golpeganiحجۃ الاسلام والمسلمین محمد محمدی گلپائیگانی نے ایران کے صوبہ مرکزی کے شہر خمین میں ارنا کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں تاکید کی کہ حضرت امام خمینی (رح) اور آپ کا خاندان اسلامی جمہوریہ ایران کے نظام کا عظیم اثاثہ ہے۔ رھبر انقلاب اسلامی کے دفتر کے سربراہ نے خمین شہر میں چشمہ آفتاب کے عنوان سے بین الاقوامی سمینار کے انعقاد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس عظیم الشان سمینار کا انعقاد، حضرت امام خمینی (رح) کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالنے کا بہترین موقع ثابت ہوگا۔ حجۃ الاسلام المسلمین محمد محمدی گلپائیگانی نے خمین شہر کے عوام کو رھبر انقلاب اسلامی کا سلام اور پیغام پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے لئے باعث مسرت ہے کہ بانی انقلاب اسلامی کے آبائی شہر میں بین الاقوامی سیمینار چشمہ آفتاب کا انعقاد کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button