حکومت پاکستان اپنی سرحدوں کی حفاظت میں ناکام ہوچکی ہے، محمد جواد ظریف

27 مارچ, 2014 09:25

jawad zarefغیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کابینہ کے اجلاس کے بعد سرکاری ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایرانی صوبے سیستان و بلوچستان سے اغوا کیے گئے 5 مغوی بارڈر گارڈز میں سے ایک کو شہید کئے جانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ایران نے مغویوں کی رہائی کے لیے تمام اقدامات کئے، تاہم پاکستانی حکومت اپنے سرحدی علاقوں کو محفوظ بنانے میں ناکام ہوگئی ہے اور اس نے دہشت گردوں کو اپنی سرزمین پر کام کرنے کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ محمد جاوید ظریف نے اپنی سرحدی حدود سے اغوا کئے جانیوالے ایک بارڈر سکیورٹی گارڈ کے قتل کا ذمہ دار پاکستان کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی سرحدوں کی حفاظت میں ناکام ہوچکا ہے، تاہم ایران سرحدی علاقوں میں اپنی تمام تر صلاحیت استعمال کرنے کا حق رکھتا ہے۔ دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ نے پاکستانی سفیر نور محمد جدمانی کو دفتر خارجہ طلب کرکے ان سے سرحدی علاقے سے اغوا کیے گئے بارڈر سکیورٹی گارڈز کی رہائی کے حوالے سے پاکستانی کوششوں کی تفصیلات حاصل کیں اور مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان مغوی اہلکاروں کی رہائی کے لیے نہ صرف مؤثر اقدامات کرے بلکہ اس کے پیچھے موجود عناصر کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے۔

12:53 شام مارچ 29, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔