عوام نے اپنے نصب العین کے تحفظ کے لئے استقامت کا مظاہرہ کیا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ ایران کے عوام نے دباؤ کے مقابلے میں اپنے نصب العین کے تحفظ کے لئے استقامت کا مظاہرہ کیا ہے۔ صدارتی پریس نوٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر "حسن روحانی” نے آج ایران کے مرکز میں واقع صوبے یرذ کے پارلیمانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات میں اس بات پر تاکید کے ساتھ کہ عوام کی مشکلات کے حل کے لئے حکومت کے تمام ارکان ایک دوسرے سے تعاون کررہے ہیں کہا کہ آج حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ظالمانہ دباؤ کہ جو ملت ایران کے خلاف پابندیوں کا نتیجہ ہے کو فوری دور کرے۔ صدر مملکت ڈاکٹر ” حسن روحانی” نے اس موقع پر صوبے یرذ کی منفرد خصوصیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس صوبے کو حتمی طور پر ملک کے علمی و سلامتی کے مرکز میں تبدیل ہونا چاہیے اور یرذ کے عوام تمام تر مشکلات کے باوجود، صوبے کی ترقی و پیشرفت میں حصے لے رہے ہیں۔








