ایران

اسرائیل، ایران کے میزائیلوں کی زد میں

pasdaranایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل، ایران کے میزائیلوں کی زد میں ہے۔ سپاہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق جنرل ” محمد علی جعفری ” نے ایران کے صوبے البرز کے مرکز کرج شہر میں صحافی کی جانب سے پوچھے گئے اس سوال کے جواب میں کہ سپاہ پاسداران کے میزائیل کی رینج میں اضافہ کیا گیا ہے ، تاکید کی کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اپنے میزائیلوں کی رینج میں اضافے کے درپے ہے اور سپاہ اس کام کی انجام دہی کی پوری توانائی رکھتی ہے اور موجودہ میزائیلوں کی رینج دو ہزار کیلو میٹر تک ہے۔ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف جنرل ” محمد علی جعفری ” نے اسی طرح جنیوا مذاکرات کے بارے میں امریکی حکام کے حالیہ موقف کے بارے میں کہا کہ امریکہ کے مقابل ، رہبر انقلاب اسلامی کے ارشادات ، چراغ راہ ہیں اور دشمن پر کبھی بھی اعتماد نہیں کیا جاسکتا۔ جنرل ” محمد علی جعفری ” نے مزید کہا کہ ایران کا اسلامی انقلاب بنیادی طور پر سامراجی و تسلط پسند نظام کا مخالف ہے اور انقلاب کا اصولی نعرہ اس وقت تک باقی رہے گا جب تک تسلط پسند نظام کے موقف میں نا سازگاری موجود ہے ؛ مگر یہ کہ امریکہ کی سامراجی ماھیت تبدیل ہوجائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button