ایران
ایران میں قائم امن و امان دشمنوں کے لیے ناقابل برداشت
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر انٹیلی جنس محمود علوی نےکہا ہے کہ پورے ایران میں قائم امن و امان کی صورتحال، دشمنوں کے لیۓ قابل برداشت نہیں ہے۔
محمود علوی نے مشہد مقدس میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے ایران میں بدامنی پھیلانے کی دشمنوں کی سازشوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ خطے کے ممالک میں جاری بدامنی اور عدم استحکام کے پیش نظر ایران میں موجود امن و امان کی صورتحال دشمنوں کو ایک آنکھ نہیں بھاتی ہے۔
محمود علوی نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سیکورٹی فورسز اور انٹیلی جنس، اسلامی جمہوریہ ایران میں امن وامان قائم رکھنے کے لۓ اپنی تمام تر کوششیں جاری رکھیں گی۔