مشفق کے شعر کی ایک اہم خصوصیت، دینی اور انقلابی خدمت ہے آیت اللہ العظمی خامنہ ای

13 اگست, 2013 22:18

ali khamnai1رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے استاد عباس کی منش (مشفق کاشانی ) کے اعزاز میں منعقد سمینار کے نام اپنے پیغام میں ملک کے اس ممتاز شاعر کی بعض نمایاں خصوصیات کی طرف اشارہ کیا اور بزرگ شاعروں کی تجلیل و تعریف کو فارسی ادبیات و شعر کی پیشرفت اور بااستعداد جوانوں کی تشویق و ترغیب کا سبب قرار دیتے ہوئے فرمایا: دینی اور انقلابی اہداف کی خدمت میں قرار پانا جناب مشفق کے شعر کی ایک اہم خصوصیت ہے۔

پیغام کا یہ حصہ مؤرخہ 10/4/1392 ہجری شمسی میں جناب مشفق کے اعزاز میں منعقدہ سمینار کے نام رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام سے لیا گيا ہے اور آج ( بروز پیر ) ثقافت و ارشاد اسلامی کے وزیر جناب حسینی نے اسے پیش کیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے جناب مشفق کاشانی کے اخلاقی حسن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: جناب مشفق نے مذہبی ، رسمی اور انقلابی مسائل کے بارے میں جو اشعار کہے ہیں وہ تمام اشعار مفید اور مؤثر ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

6:19 شام مارچ 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔