ایران

ملت ایران دنیا کی کسی طاقت سے مرعوب نہیں ہوگي ڈاکٹر محمود احمدی نژاد

ahmadi nijad1صدر احمدی نژاد کا کہنا تھا کہ دنیا کی بھی طاقت ملت ایران کے عزم و ارادے اور ترقی اور پیشرفت کے راستے میں حائل نہیں ہوسکتی۔انہوں نے کہا کہ ملت ایران ایک عظیم دریا کی طرح اپنے راستے میں حائل تمام رکاوٹوں کو نابود کرتی چلے جائے گی۔ صدر احمدی نژاد نے ملت ایران کے اتحاد و یکجہتی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم نے اسقدر ترقی کرلی ہے کہ بعض طاقتوں کو اس کا یقین نہیں ہے یا وہ یقین کرنا نہیں چاہتیں ۔ انہوں نے کہا اگر ملت ایران دنیائے علم کی ساری چوٹیاں بھی سرکرلے تب یہ طاقتیں اس کا انکار ہی کرتی نظر آئیں گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button