ایران

امریکہ ایرانی انتخابات میں مداخلت کا حق نہیں رکھتا

iranہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ایران و ترکی کے نائب وزراء خارجہ کے اجلاس میں شرکت کرنے انقرہ گئے ہیں وہ ا پنے ایک روزہ دورہ انقرہ میں ترک وزیرخارجہ داود اوغلو سے بھی ملاقات کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ شام کی فوج کے ہاتھوں دہشتگردوں کی شکست سے شام کے بحران کو سیاسی طریقے سے حل کرنےکے رجحان بڑھتے جارہے ہیں اور ہر وہ نشست جس میں شام کے بحران کو پرامن طریقے سے حل کرنے کی بات کی جائے قابل قبول ہے۔
ایک اور بیان میں انہوں نے ایران کے صدارتی انتخابات کے بارے میں امریکی وزارت خارجہ کے مداخلت پسندانہ بیانات کو غیر قانونی اور ملت ایران کی توہین قراردیا ہے۔ ایسنا نیوز کے مطابق عباس عراقچی نے بدھ کی رات کو ایران میں انتخابات کے بارے میں امریکی وزارت خارجہ کے بیانات کی مذمت کرتے ہوئے امریکی حکام کو نصیحت کی کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے سیاسی اور آئينی نظام کے بارے میں اپنی معلومات میں اضافہ کریں۔ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکہ ہمیشہ، مشرق وسطی کے بارے میں جہل کا شکار رہا ہے اور ایران کے انتخابی عمل کے بارے میں امریکہ کے بے بنیاد فیصلے وہ بھی غلط اور غیرمعتبر معلومات کی اساس پر نہ صرف ملت ایران کے امور میں مداخلت ہے بلکہ عالمی قوانین کے برخلاف بھی ہے اور اسی کے ساتھ ساتھ ملت ایران کے سیاسی شعور کی توہین بھی ہے۔ ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ ملت ایران اور عالمی رائے عامہ نصف صدی سے زائد عرصے سے دیکھ رہی ہے کہ امریکہ ظالم و جابر اور ڈکٹیٹر حکومتوں کی حمایت کرتا آرہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ ساری دنیا پر واضح ہوچکا ہےکہ امریکہ کے جمہوریت کی حمایت کے دعوے کھوکھلے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

متعلقہ مضامین

Back to top button