ایران

رہبر معظم کی موجودگی میں حضرت امام حسین(ع) کےچہلم کی مناسبت سے مجلس

syedali khamnaiرہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں حسینیہ امام خمینی (رہ) میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے اصحاب با وفا کے چہلم کی مناسبت سے آج صبح مجلس عزا منعقد ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں حسینیہ امام خمینی (رہ) میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے اصحاب با وفا کے چہلم کی مناسبت سے آج صبح مجلس عزا منعقد ہوئی، جس میں ملک بھر کی طلباء انجمنوں نے شرکت کی۔

مجلس عزا کا آغاز قرآن مجید کی نورانی آیات کی تلاوت سے ہوا اور اس کے بعد حجۃ الاسلام والمسلمین رفیعی نے زیارت اربعین کے بعض جملات کی تلاوت کی پھر امام حسین علیہ اسلام کے فلسفہ قیام اور ہدف کے بارے میں تشریح کی ۔ مجلس عزا میں کربلا کے اسیروں کے مصائب اور حضرت زینب سلام اللہ علیھا کےغم و الم اور درد و رنج کے بارے میں نوحہ خوانی اور مرثیہ خوانی کی گئی اور عزاداروں نے شہداء کربلا اور اسراء کربلا کے مصائب پر گریہ اور آہ و بکا کیا۔ اور مجلس کے اختتام پر طلباء نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی امامت میں نماز ظہرو عصر ادا کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button