ایران

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی ایرانی سائنسی ترقی کے دور اور ممتاز شخصیات کو پہچنوانے کی ضرورت پر تاکید

syed ali khamnaiرہبر انقلاب اسلامی نے ایرانی سائنسی ترقی کے دور کی وضاحت اور ممتاز شخصیات کو پہچنوانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے تاکہ نوجوان نسل ان کو اپنے لئے نمونۂ عمل بنا سکے۔
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے علامہ قطب الدین شیرازی بین الاقوامی کانفرنس کے نام اپنے پیغام میں ایران کی سائنسی ترقی کے دور کی وضاحت اور نوجوان نسل کے لئے نمونۂ عمل ممتاز شخصیات کو پہچنوانے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ نمونہ ہائے عمل کے ہوتے ہوئے ضرورت نہیں ہے کہ قرون وسطی کی تاریکی سے افراد کونکال کر انہیں نمونۂ عمل یا مثالی شخصیات کے طور پر پیش کیا جائے۔آپ نے اپنے پیغام میں فرمایا ہے کہ علامہ قطب الدین شیرازی جیسی عظیم ہستیوں کی یاد منانا ایک اچھا کام ہے اور یہ کہ عظیم ہستیوں کو آج کے نوجوانوں کے لئے پہچنوایا جائے تاکہ آج کے نوجوانوں کو یہ معلوم ہو کہ وہ قطب الدین شیرازی جیسی شخصیات کو اپنا نمونۂ عمل بنا سکتے ہیں۔رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام میں تاکید کی گئي ہے کہ جس وقت مغرب اور یورپ میں سائنسی سرگرمیوں کی کوئي علامت نہیں تھی اس وقت بھی ایران میں سائنسی ترقی ہورہی تھی۔
قطب الدین شیرازی بین الاقوامی کانفرنس میں رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام صوبۂ فارس میں رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے اور شیراز کے امام جمعہ آیت اللہ ایمانی نے پڑھ کر سنایا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button