ایران

حماس نےرہبر معظم سید علی خامنہ ای کا شکریہ ادا کیا

hamas syed ali khamnai iranاسلامی مزاحمت تحریک "حماس” نے ایک بیان میں، عالم اسلام کی جامعات کے اساتذہ اور اسلامی بیداری کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس میں مسلم اساتذہ سے خطاب کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی کے بیانات کا شکریہ ادا کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق تہران میں فلسطین کی اسلامی مزاحمت تحریک "حماس” کے دفتر نے ایک بیان جاری کرکے تہران میں منتعقدہ "اسلامی جامعات کے اساتذہ اور اسلامی بیداری” کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کے دوران ـ مسلمانوں کے اتحاد اور آٹھ روزہ جنگ میں فلسطینی مجاہدین کو خراج تحسین پیش کرنے پر ـ رہبر معظم امام سید علی خامنہ ای کے کا شکریہ ادا کیا ہے۔
اس بیان میں کہا گیا ہے:
ایک ایسے وقت پر جبکہ خطہ اپنے مشکل ترین دور سے گذر رہا ہے اور اس کو مختلف قسم کے سازشوں ـ خاص طور پر مذہبی فتنوں ـ کا سامنا ہے ایک بار پھر انقلاب اسلامی کے رہبر معظم حضرت آیت‌اللہ ‌العظمی خامنہ‌ای (حفظہ اللہ) نے عالم اسلام کے اساتذہ اور اسلامی بیداری کانفرنس میں اتحاد آفرین اور ہدایت بخش بیانات کے ذریعے نگاہوں کو علاقے کے بنیادی مسئلے اور اور فتنہ انگيزی اور شر انگیزی کے اصل منبع یعنی قدس پر قابض منحوس صہیونی ریاست کی طرف متوجہ کردیا اور اسلامی مزاحمت تحریک "حماس سمیت فلسطینی مجاہد دھڑوں کی مثالی استقامت اور پامردی کی بجا تعریف و تحسین کرکے اور فلسطینی مجاہدین کو "آفرین” کہہ کر دشمنان اسلام کی ان سازشوں کو ناکام بنایا ہے جن کے ذریعے وہ اسلامی جمہوریہ ایران اور حماس کے درمیان اختلاف ڈالنا چاہتے تھے اور اس مقصد کے لئے مختلف قسم کے تشہیری حربے آزما رہے تھے اور حماس کے قائد پر ناروا تہمتیں لگا کر تہران میں حماس کا دفتر بندکروانے کے لئے کوشاں تھے۔ حقیقت یہ ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی کے بیانات نے ایک بار ثابت کیا ہے کہ فلسطین اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی کا بنیادی مسئلہ اور محور و مرکز ہے اور بعض مسائل پر جزوی اختلاف اسلام کے تابندہ مکتب کے پیروکار برادران کے اتحاد کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔
اسلامی مزاحمت تحریک حماس، رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران کی تعریف کرتی اور شکریہ ادا کرتی ہے جو ہمیشہ سے فلسطین کی ستم زدہ قوم اور مجاہد فلسطینی جماعتوں کے حامی اور پشت پناہ ہیں اور تمام ذرائع ابلاغ سے اپیل کرتی ہے کہ موصوف کے فرامین کی تعمیل کرتے ہوئے صحیح خبروں کے انتقال کو یقینی بنائیں اور اختلاف انگیزی کے سلسلے میں صہیونی دشمن کے کٹھ پتلیوں کی تشہیری مہم سے متاثر ہوئے بغیر اپنے فرائض پر عمل کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button