رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مسلح افواج کی جنگی صلاحیت میں روز افزوں اضافے پر اطمینان کا اظہار

27 نومبر, 2012 13:39

rehbar syed ali khamnaiرہبر معظم انقلاب اسلامی نے مسلح افواج کی جنگی صلاحیت میں روز افزوں اضافے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے علاقے میں امن واستحکام کی برقراری میں بحریہ کے کردار پر تاکید کی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ اور اعلی عہدیداروں نے یوم بحریہ کی مناسبت سے آج رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔اس ملاقات میں رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی مقاصد اور ان مقاصد کے حصول میں اسلامی نظام کی پے در پے کامیابیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ علاقے اور دنیا کے حالات پر نظر ڈالنے سے اسلامی جمہوریہ ایران کی برتر پوزیشن بخوبی دکھائی دیتی ہے۔آپ نے فرمایا کہ مشرق وسطی سے متعلق مغرب اور اسلامی جمہوریہ ایران کی پالیسی کا موازنہ کرنے پر یہ بات واضح طور پر نظر آتی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی علاقائي پالیسی اپنے اہداف کے نزدیک پہنچ چکی ہے۔ رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وسیع ساحلوں، خاص طور سے، بحیرۂ عمان کے ساحل کو عظیم قومی سرمایہ قراردیا اور فرمایا کہ اگر تمام حکام بحری علاقوں کا اسٹرٹیجیک نظر سے جائزہ لیں تو یہ اہم اور عظیم علاقہ اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے زیادہ صلاحیتیں پیدا کرسکتا ہے۔

5:27 شام اپریل 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔