صدر مملکت کی جانب سےچار ہزارمکانات کی چابیاں متاثرہ افراد کے حوالے

02 نومبر, 2012 09:34

ahmadi nijad newsاسلامی جمہوریہ ایران کے شمال مغربی صوبے مشرقی آذربائیجان کے زلزلہ زدہ علاقوں میں جن افراد کے گھر تباہ ہوئے تھے انہیں گھر تعمیر کرکے دے دئے گئےہیں۔
آج ایک تقریب کے دوران صدر مملکت ڈاکٹراحمدی نژاد نے اس علاقے میں چار ہزار مکانات کی چابیاں متاثرہ افراد کے حوالے کئے۔انہوں نے ورزقان تحصیل کے ایک گاؤں میں ایک گھر کی کنجي ایک شخص کے حوالے کی جس  کاگھر زلزلے میں تباہ ہوگيا تھا۔اس سے قبل بھی صوبۂ مشرقی آذربائیجان میں زلزلے سے متاثرہ افراد کو ایک ہزار پانچ سومکانات دئے گئے تھے۔ اسلامی انقلاب ہاؤسنگ فاونڈیشن کی رپورٹ کے مطابق مشرقی آذربائیجان میں گزشتہ دنوں آنے والے زلزلے میں اٹھارہ ہزار پانچ سو مکانات تباہ ہوئے تھے جن میں نوہزار مکانات کی مرمت کردی گئي ہے اور یہ کام سردیوں سے پہلے مکمل ہوجائے گا۔اس صوبے میں گیارہ اگست کو چھے اعشاریہ دو ریکٹر کی شدت کا زلزلہ آيا تھا۔اس زلزلے میں تین سو افراد جاں بحق اور دوہزار سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

1:53 شام اپریل 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔