ایران خلیج فارس کی حفاظت کرنے والا واحد ملک ہے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد

28 اکتوبر, 2012 15:40

ahmadi nijad newsاسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا ہے کہ گزشتہ تین ہزار سال کے دوران ایران خلیج فارس کی حفاظت کرنے والا واحد ملک رہا ہے اور صرف اغیار کی موجودگي کے مواقع پر ہی اس کی سلامتی کو نقصان پہنچا ہے۔
صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدی نژاد نے ایران کے جنوبی صوبے ہرمزگان میں واقع ایرانی بحریہ کے ایک مرکز میں اپنے خطاب میں کہا کہ خلیج فارس کی سلامتی ایران کے بغیر بے معنی ہے اور صرف اسلامی جمہوریہ ایران علاقائي طاقت و توانائي کے ذریعہ خلیج فارس میں سیکورٹی برقرار کرسکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملت ایران کی نظر میں صیہونیوں اور ان کے حواریوں کی کوئي اہمیت نہیں ہے اور ملت ایران نے ، اس کے باوجود کہ کبھی بھی کسی پر حملہ نہیں کیا ہے ، پوری تاریخ میں بخوبی دفاع کیا ہے نیز کسی بھی جارحیت کی صورت میں جارح کو منہ توڑ جواب دے گي۔ڈاکٹر احمدی نژاد نے اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کی کارکردگي کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایرانی بحریہ نے امن و دوستی کا پرچم بلند کررکھا ہے اور ایران کی اعلی انجینیئرنگ اور تکینیکی صلاحیتوں کے مظہر میں بھی تبدیل ہوگئی ہے۔

8:13 شام اپریل 6, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔