ایران

صہیونی ایر ڈیفنس سسٹم ناکارہ ہےسپاہ پاسداران

IRGC---yellow-and-blue---meسپاہ پاسداران کے نائب کوآرڈی نیٹر نے کہا ہے مقبوضہ فلسطین میں ایک ڈرون طیارے کی پرواز سے ظاہر ہوجاتا ہے صہیونی ریاست کا آہنی گنبد نامی ایر ڈیفنس سسٹم ناکارہ ہے۔
جنرل جمال الدین آبرومند نے کہا کہ مقبوضہ فلسطین میں ایک ڈرون طیارے کی پرواز اور اس کے مارگرائے جانے سے معلوم ہوتا ہےکہ صہیونی ریاست کے دشمن بہت زیادہ ہیں اور صہیونی ریاست کے بلند بانگ دعووں کےباوجود آہنی گنبد نامی ایر ڈیفنس سسٹم ناکارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ فلسطین کی فضا میں اس ڈرون کی پرواز اگر نفسیاتی جنگ نہ بھی ہوتو اس سے صہیونی ریاست کی کمزوریاں واضح ہوتی ہیں۔ یاد رہے اتوار کو مقبوضہ فلسطین میں ایک ڈرون طیارے نے ایک سو کلومیٹر اندر تک پرواز کی جس کے بعد صہیونی ریاست نے اسے مار گرایا۔ ابھی یہ معلوم نہیں ہوسکا ہےکہ یہ ڈرون طیارہ کس ملک کا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button