ایران

آیات عظام بہجت، مشکینی اور سیدحسن نصراللہ عبدالعظیم(ع) کے حرم مطہر میںامام خامنہ ای

masoma qom rozaرپورٹ کے مطابق 15 شوال سنہ 252 کو آل اللہ اپنے ایک عزیز فرزند سید عبدالعظیم الحسنی (ع) کی وفات پر عزادار ہوئے۔

عبدالعظیم حسنی (ع) علم و تقوی اور ترویج و تحفظ دین یں اس مقام پر فائز تھے کہ آپ کے زمانے کے امام حضرت علی بن محمد النقی الہادی علیہ السلام نے آپ کی زیارت کو سیدالشہداء امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے برابر قرار دیا۔

ابن قولویہ کامل الزیارات باب 107 صفحہ 324 میں نقل کرتے ہیں کہ اہل رے میں سے ایک شخص نے کہا: میں امام ہادی النقی علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہوا تو امام (ع) نے مجھے سے دریافت کیا: تم کہاں تھے؟

میں نے عرض کیا: میں سیدالشہداء علیہ السلام کی زيارت کے لئے کربلا مشرف ہوا تھا۔

امام علیہ السلام نے فرمایا: جان لو اور آگاہ رہو کہ اگر تم عبدالعظیم کی قبر کی زیارت کروگے ـ جو تمہارے پاس ہی ہے ـ تو گویا تم نے حسین بن علی علیہ السلام کی زیارت کی ہے۔

حضرت عبدالعظیم (ع) کو اپنی زندگی میں بہت سے مصائب اور مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ انہیں مذہب حقہ کی ترویح و تبلیغ اور حضرات معصومین علیہم السلام ـ بطور خاص امام ہادی النقی علیہ السلام ـ سے نسبت کی بنا پر کثیر خطرات سے دوچار ہونا پڑا۔ ظالم عباسی بادشاہ ان کو آزار و اذیت پہنچانے کے درپے تھے جس کی وجہ سے ان کو رے کی طرف ہجرت کرنی پڑی اور شاید اسی بنا پر آپ کی زیارت بھی امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے برابر قرار دی گئي ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button