بعثت کی مناسبت سےقیدیوں کی سزاؤں میں تخفیف اور عفو کی درخواست سےموافقترہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عید بعثت پیغمبر اسلام (ص) کی مناسبت سے بعض قیدیوں کی سزاؤں میں تخفیف اور عفو کی درخواست سےموافقت کی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عدلیہ کے سربراہ آيت اللہ آملی لاریجانی کی طرف سے عیدمعراج اور بعثت پیغمر اسلام (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ) کی مناسبت سے عام عدالتوں اور انقلاب اسلامی عدالتوں سے سزا یافتہ871 قیدیوں کی سزاؤں میں تخفیف اور عفو کی درخواست موافقت کی ہے.








