ایران

پاکستان کے دشمن کو ایران کا دشمن سمجھاجائے گا: احمدی نژاد

shiitenews iran khanum ایران کے صدر احمدی نژاد نے پاکستان اور پاکستانی عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان کے دشمن کو ایران کا دشمن سمجھا جائے گا، وہ پاکستان کی وزیر برائے ریگولیشن اینڈ سروسز ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے بات چیت کررہے تھے۔ ملاقات میں مذہبی اسکالر خانم طیبہ بخاری بھی موجود تھیں۔ ایرانی صدراحمدی نژاد نے پاکستانی وزیر فردوس عاشق اعوان سے معاشیات، سماجی، ثقافتی، مذہبی اور صحت کے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ صدر احمدی نژاد نے ایرانی ہلال احمر کو سندھ اور پنجاب کے سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے پاکستانی ہلال احمر سے ملکر کام کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button