آل سعود اور آل خلیفہ ، اسلام اور مسلمانوں کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی حمایت کررہے ہیں علی لاریجانی

15 مئی, 2012 08:38

larijani-1اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ سعودی حکمران اسلام اور مسلمانوں کے خلاف امریکی و اسرائیلی اقدامات کو تقویت پہنچانے کے لئے استعمار کے ایجنٹ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات ایرانی پارلیمانی نمائندوں کی بحرین کی صورت حال پر آل سعود اور آل خلیفہ کے مکروہ عزائم پر اظہار تشویش کے جواب میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ
بحرین پر سعودی عرب سے کہیں زیادہ ایران کا حق ہے کیونکہ بحرین ایران سلطنت کا حصہ رہ چکا ہے جسے شاہ کی خیانت اور اس وقت کی ایرانی پارلیمان کے شرمناک ایکٹ نے علیحدہ حیثیت دی۔بحرین کو سعودی عرب کا حصہ قرار دینے کی مذموم عزائم کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ آل سعود و آل خلیفہ بحرین کو تر نوالہ نہ سمجھے جسے سعودی عرب بآسانی حلق سے اتار لے گا بلکہ اس کا یہ خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا۔،

11:02 صبح مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔