ایران

ایران میں مردم شماری شروع، رہبر معظم کی شرکت

 shiitenewsrahbar-mrdm-shmariرہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سے ایران بھر میں شروع ہونے والی مردم شماری میں شرکت کی۔ آپ نے مردم شماری کے لئے مخصوص فارم پرکرکے اس قومی پروجکٹ میں شرکت فرمائي ۔

رہبرانقلاب اسلامی نے اس موقع پر ایرانی قوم سے اپیل کی کہ مردم شماری کے کارکنوں سے مکمل تعاون کریں ۔ آپ نے تاکید فرمائي کہ کسی بھی سیاسی اور غیر سیاسی محرک کو مردم شماری کے ڈیٹا پر اثر انداز نہیں ہونا چاہیے۔ آپ نے مردم شماری کے کارکنوں سے فرمایا کہ آپ کو یہ بات عملا ثابت کرنی ہوگی کہ آپ غیر جانبدار ہیں اور حقا‏ئق کے تابع ہیں ۔ آپ نے فرمایا کہ دیگر اداروں کو بھی مردم شماری کے اعداد و شمار پر اعتماد کرنا چاہیے۔
قابل ذکر ہے آج سے شروع ہونے والی مردم شماری اکیس دنوں تک جاری رہے گي اس دوران چون ہزار کارکن سارے ایران میں لوگوں کے گھر جا کر ضروری معلومات کے فارم پرکریں گے۔ ایران میں ہر پانچ برس میں ایک مرتبہ مردم شماری ہوتی ہے تاکہ ملک کی ترقی اور عوام کی فلاح وبہبود کے لئے صحیح منصوبہ بندی کی جاسکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button