

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ایک اعلی عہدیدار ناصر شعبانی نے دہشتگرد گروہ پژاک کے دو کمانڈروں کی گرفتاری کی خبر دی ہے۔
ناصر شعبانی نے آج فارس خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کے دوران شمال مغربی ایران میں دہشتگرد گروہ پژاک کے خلاف سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے آپریشن کی جانب اشارہ کرتے ہوۓ کہا ہے
کہ اب تک اس دہشتگردہ گروہ کے نو عناصر کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں دو اس دہشتگرد گروہ کے کمانڈر ہیں۔ ناصر شعبانی نے اس دہشتگرد گروہ کو پہنچنے والے شدید نقصان کی جانب اشارہ کرتے ہوۓ کہا کہ اس گروہ کے ایک سرغنے نے یک طرفہ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا جس سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہےکہ اس دہشتگرد گروہ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ واضح رہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے دہشتگرد گروہ پژاک کے خلاف اپنا زمینی آپریشن حال ہی میں شروع کیا ہے جو اس دہشتگرد گروہ کی مکمل نابودی تک جاری رہے گا۔