فوجی مشقیں کامیابی کے ساتھ جاری

30 جون, 2011 10:40

shiitenews_iran_masqenسپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی پیغمبر اعظم چھ فوجی مشقیں کامیابی کے ساتھ جاری ہیں۔ سپاہ پاسداران کی بحریہ کے سینیئر کمانڈر رضا ترابی نے کہا کہ اب تک پیغمبر اعظم چھ فوجی مشقوں کے سارے مراحل کامیابی سے طے ہوئے ہیں۔
انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ہمارے ماہرین نے ان فوجی مشقوں میں میزائیلوں کی کارکردگی کو نہایت باریک نگاہی سے چیک کیا ہے جس سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی توانائياں ظاہرہوتی ہیں ۔یادرہے سپاہ پاسداران کی فوجی مشقیں پیر کے دن شروع ہوئي تھیں، پہلے مرحلےمیں زیر زمین لانچروں سے فاتح ایک سو دس نامی میزائل داغے گئےتھے۔ فاتح ایک سو دس میزائل زمین سے زمین پرمار کرنےوالا گائیڈڈ میزائل ہے۔ ان مشقوں کے دوسرے روز زلزال ، شہاب ایک، شہاب دو، اور شہاب تین میزائلوں کو داغا گيا۔

11:25 صبح مارچ 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔