ایران

عوامی تحریکیں شہداکی جانفشانیوں کا نتیجہ

shiite_news_Pasdar_leader_Iranسپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے قدس بٹالین کے ڈپٹی کمانڈر بریگيڈیر اسماعیل قآنی نے کہا ہےکہ اسلامی بیداری اور اسلامی ملکوں کی عوامی تحریکیں اسلامی انقلاب کے شہداکی جانفشانیوں کا نتیجہ ہے۔ بریگيڈیر اسماعیل قآنی نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے دفاع میں شہدا نے جان نثاری کرکے دنیا کے سامنے ولایت کی پیروی کی مثال قائم کی ۔ قاآنی نے کہا کہ شہدا کی نورانی راہ اب دشمنان اسلام اور سامراج کے خلاف مسلمانوں اور آزاد ضمیر انسانوں کی بیداری کا سبب بنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفاع مقدس کا زمانہ سپاہ اسلام کے جوانوں کی قربانیون اور فداکاریوں سے مالا مال ہے اور شہدا نے نہایت دشوار حالات میں عظیم کردار ادا کیا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button