ایران

بحرینی عوام کا قتل عام، خطے کے عوام کے لئے خطرے کی گھنٹی

bahrain_ppایرانی طلباء کی یونین کے سیکریٹری جنرل ایوب توکلیان نے کہا ہےکہ سعودی عرب نے بحرین کے عوام کا قتل عام کرکے اپنا سقوط نزدیک کرلیا ہے ۔ایوب توکلیان نے بحرین کے امور میں سعودی عرب کی مداخلت اور بحرینی شہریوں کے قتل عام کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور علاقائی قوموں کے لئے خطرے کی گھنٹی قراردیا۔
انہوں نے کہا کہ مصر اور سعودی عرب علاقے میں امریکہ اور اسرائيل کے دوبازو ہیں اور حسنی مبارک کی سرنگونی کے بعد اب صرف سعودی عرب مغرب کا حامی رہ گيا ہے اور صیہونیوں کا گہرا اتحادی سمجھا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اور صیہونی حکومت سعودی عرب کو مصر کے انجام سے بچانے کےلئے ہراقدام کریں گے۔ توکلیان نے بحرین کے حالات پر عالمی اداروں اور انسانی حقوق کے دعویداروں کی خاموشی کی مذمت کرتےہوئے کہا کہ عالمی ادارے صرف اس وقت کوئي اقدام کرتے ہیں جہاں ان کے مفادات خطرے میں ہوں۔
درایں اثنا بحرین میں علماء اسلام کونسل نے بیرونی فوجیوں اور کرائے کے غنڈوں کےحملوں کی مذمت کرتے ہوئے بحرین میں انسانی المیے کی بابت خبردار کیا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق امریکی وزیرجنگ کے دورہ بحرین کے بعد سے عوام پر حملوں میں شدت آئي ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button