ایران

مغرب سے وابستہ اور ظالم حکومتوں گے خلاف عوام اٹھ کھڑۓ ہوئے

Ayatollah_ali_khamenei1رہبرانقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے تاکید فرمائي ہےکہ علاقے میں اسلامی بیداری یقینا ملت ایران کی عظیم تحریک سے متاثر ہے جو بتیس برسوں قبل کامیاب ہوئي تھی۔رہبرانقلاب اسلامی نے گذشتہ روز فضائيہ کے جوانوں کمانڈروں اور کارکنوں سے خطاب میں آمرانہ حکومتوں کےخلاف عوام کے قیاموں کی طرف اشارہ فرماتےہوئے کہا کہ اب مشرق وسطی اور عالم اسلام میں قومیں بیدار ہوچکی ہیں اور طاقت اور اقتدار کے نشے  میں چور افراد
کی حکومتوں کا زمانہ ختم ہورہا ہے۔
قابل ذکرہے گذشتہ ہفتوں میں بعض اسلامی ملکوں میں مغرب سے وابستہ اور ظالم حکومتوں گے خلاف عوام اٹھ کھڑۓ ہوئےہیں اور انہوں نے ظلم وستم کےخاتمے کا مطالبہ کیاہے۔تیونس سے عوام کی حریت پسندی اور آزادی کی آواز ا ٹھی ہے اور تیونسی عوام نے اپنے ملک پرقابض ڈکٹیٹر کی حکومت کا خاتمہ کرکے اسے بھاگنے پرمجبور کردیا۔
مصر ميں اس کے بعد عوامی احتجاج شروع ہوا جو مزید گہرا اور وسیع ہے، مصر کے عوام بڑے بڑے مظاہرے کرکے ڈکٹیٹر حسنی مبارک اور اس کے ٹولے کے اقتدار سے دستبردار ہونے کا پرزور مطالبہ کررہےہیں۔
مصر، تونس، اردن، و یمن میں عوام کے مظاہروں اور احتجاج کےبعد آمرانہ حکومتیں پسپائي پرمجبور ہوگئی ہیں اور اب عوام کی مانگوں کو پورا کرنے کی باتیں کررہی ہیں۔
اسلامی ملکوں میں جاری عوامی انقلابوں میں وجہ اشتراک سیاسی وابستگي، معیشتی بدحالی اور سب سے بڑھ کر اسلام مخالف اقدامات پر احتجاج ہے۔ ان افسوس ناک حالات پر مختلف ملکوں میں عوامی احتجاج سے اریان میں اسلامی انقلابی تحریک کی یاد تازہ ہوجاتا ہے جب ملت ایران نے بتیس برسوں قبل شاہ کی امریکہ سے وابستہ حکومت کے خلاف عظیم تحریک چلائي تھی اور امریکہ کے اس پٹھو کو نکال باہر کرکے اسلامی جمہوریہ کی بنیاد رکھی تھی ۔
بتیس برس قبل ملت ایران نے رہبرکبیر حضرت امام خمینی رح کی قیادت میں اسلامی اقدار اور اصولوں پر عمل کرتےہوئے بڑی اور سوپر طاقتوں کے تمام منصوبوں پر پانی پھیر دیا تھا۔
انقلاب کی کامیابی اور اسلامی حکومت قائم کرنے کےبعد ملت ایران کوگذشتہ تین دہائيوں سے سامراج کے سرغنہ امریکہ اور اسکے پٹھوؤں کی دشمنی کا سامنا ہے، لیکن امام خمینی رح اور رہبرانقلاب اسلامی کی قیادت میں ملت ایران نے بے نظیر استقامت اور پائداری کیا ثبوت دیا ہے جس کی برکت سے اسلامی نظام پوری طاقت سے اپنی جگہ قائم ہے اور دیگر قوموں کے لئے نمونہ عمل بنا ہوا ہے۔
رہبرانقلاب اسلامی کے الفاظ میں اسلامی اصولوں اور اقدار پر ملت ایران کی پائدار و استقامت اسلامی جمہوری نظام کی بقا کا باعث ہے اور اسی بناپریہ نظام مثالی بننے میں کامیاب ہوا ہے ۔
آج علاقے کی قومیں بھی ایرانی قوم کی طرح بیدار ہوچکی ہیں اور اپنے برحق مطالبات کو منوانے کے لئے انہوں نے تحریک شروع کردی ہے۔
علاقائي قوموں نے بھی اسی راہ پرچلنا شروع کردیا جسے ملت ایران نے اسلام کی تعلیمات کے سہارے فخر اور سربلندی سے طے کیا ہے۔اسلامی انقلاب کی کامیابی کو تین دھائياں گذرنے کے بعد امام خمینی رح کی صدائے حق پسندی نے علاقے میں اسلامی بیداری کو ظہور بخشاہے۔ رہبرانقلاب اسلامی کے ارشاد کے مطابق آج مشرق وسطی اور عالم اسلام میں قومیں بیدار ہوچکی ہیں اور اب جابر حکام اور ان کی حکومتوں کے زوال کا وقت آن پہنچا ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button