عوام اور علماء الازہر کے نام آیت اللہ مکارم شیرازی کا پیغام

03 فروری, 2011 11:34

sherazi_egyptمرجع تقلید آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے علماء الازہر اور مصری عوام کے نام اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ بلاشبہہ آمریت کا سیاہ دور ختم ہوچکا ہے اور اب آمروں کی واپسی کا کوئي راستہ باقی نہيں بچا ہے ۔شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق مرجع تقلید آيت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ انصاف ، معقول آزادی ، غربت کا خاتمہ ، اور مسلمانوں کے امور میں اغیار کی عدم مداخلت سب کے سب اسلام اور قرآن مجید کے مسلمہ اصولوں  میں سے ہے ۔
آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے مصری عوام کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مصری عوام کا اپنے ملک کے آمر کے خلاف جو امریکہ اور اسرائیل سے وابستہ ہے یہ جراتمندانہ انقلاب ان کی مذہبی اور سیاسی بصیرت کا آئینہ دار ہے ۔

11:52 شام اپریل 10, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔