ایران اپنے دفاع کے لۓ مکمل طور پر آمادہ

05 جنوری, 2011 14:06

rahmeen_mahmanاسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے ایک بار پھر ایران کی ایٹمی سرگرمیوں کے پر امن ہونے پر تاکید کی ہے۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق رامین مہمان پرست نے آج نامہ نگاروں سےگفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ ایران کی پرامن ایٹمی سرگرمیاں شفاف ہیں اور یہ سرگرمیاں ایٹمی توانائي کی عالمی ایجنسی کے تعاون کے ساتھ جاری ہیں اور ایران نے اسی راستے پر گامزن رہتے ہوۓ دنیا کے مختلف ممالک کے سفیروں کو اپنی ایٹمی تنصیبات کے معائنےکی دعوت دی ہے۔
رامین مہمان پرست نے ایران کے سابق نائب وزیر دفاع علی رضا عسکری کی شہادت سے متعلق منظر عام پر آنے پر خبروں کے بارے میں کہا کہ اس امر سے علی رضا عسکری اور ان چار ایرانی سفارتکاروں کے سلسلے میں صیہونی حکومت کی ریاستی دہشت گردی کی نشاندہی ہوتی ہے جن کو کئي سال پہلے اغوا کیا گيا اور ان کی صورتحال کے بارے میں کچھ پتہ نہیں ہے۔
رامین مہمان پرست نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ہاتھوں خلیج فارس میں دو غیر ملکی جاسوس طیاروں کے گراۓ جانے کے سلسلے میں کہا کہ ایرانی حکام نے اپنے دفاعی نظام خاص کر اپنی فضائي حدود کے دفاع کے بارے میں بارہا کہا ہے کہ ایران اپنے دفاع کے لۓ مکمل طور پر آمادہ ہے اور وہ کسی کو بھی اپنی فضائي حدود کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

1:42 صبح مارچ 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔