عوام دینی حکومت اورولایت فقیہ کی مکمل حامی

سپاہ پاسداران انقلاب کےکمانڈرانچیف بریگيڈیئرجنرل محمدعلی جعفری نےکہاہےکہ ایران کےآگاہ اور بابصیرت عوام نے دینی حکومت اورولایت فقیہ کی بھرپورحمایت کرکے فتنےکوناکام بنادیا۔بریگیڈیئرجنرل محمدعلی جعفری نےزاہدان میں سیستان وبلوچستان کےپاسداروں کےاجلاس سےخطاب کرتےہوئےکہاکہ گذشتہ برس فتنہ پروروں نے، اسلامی نظام کونشانہ بنایاتھا لیکن ایران کےبابصیرت اورباخبر عوام نے دینی حکومت اورولایت فقیہ کی بھرپورحمایت کرکے اس فتنےکوناکام بنادیا اوردشمنوں پرثابت کردیاکہ اس انقلاب کاسلسلہ دائمی ہے۔بریگیڈیئرجنرل جعفری نے ولایت کےساتھ قوم کی عہدوپیمان اوریوم بصیرت نو دی مطابق تیس دسمبر کی جانب اشارہ کرتےہوئےکہاکہ سامراج نےانقلاب اسلامی کےآغازسےاب تک ایران کی مجاہد قوم سےدشمنی کرتاآرہاہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کےکمانڈر نےمزیدکہاکہ گذشتہ برس کافتنہ مقدس اسلامی جمہوری نظام میں دو سیاسی نظریےکےمقابلےکانتیجہ تھا اور دشمن نےاس اختلاف سےفائدہ اٹھایا۔








