![](media/k2/itemss/srcc/0f900a7096ad9ffa940e32dafccf1b3a.jpg)
![aytollah_kazim_siddiqui](images/stories/2010/06/aytollah_kazim_siddiqui.jpg)
تہران کی مرکزی نماز جمعہ حجت الاسلام والمسلمین کاظم صدیقی کی امامت میں ادا کی گئي۔ خطیب جمعہ تہران نے چابہار کے دہشتگردانہ واقعات کی مذمت کی اور کہا کہ اس واقعے میں بیرونی انٹلجنس سروسس ملوث ہيں۔ خطیب جمعہ تہران نے کہا کہ جو لوگ اس طرح کے گھناونے واقعات کرتےہیں وہ سب سے زیادہ قابل نفرت
ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اختلاف اور بدامنی پھیلانا اور ایرانی شہروں کو بدامنی کاشکار ظاہر کرنا دہشتگردوں کا ہدف ہے۔ جناب صدیقی نے کہاکہ دشمن اندھی دہشتگردی کے سہارے اپنے اھداف تک نہیں پہنچ سکتا اور ایرانی قوم حساس مواقع پر مزید متحدہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد اور ان کے حامی ایران کے شہروں کو بدامنی کا شکار ظاہرکرکے اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور عوام میں فاصلے پیداکرنا چاہتے ہیں ۔ لیکن ملت ایران نے ہمیشہ ہوشیاری سے دشمنوں کی سازشوں کے مقابل استقامت کا ثبوت دیا اور دشمنوں کو ناکام بنایا ہے۔ خطیب جمعہ تہران نے برطانیہ میں طلباء کے مظاہروں کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ برطانیہ جو انسانی حقوق کی دعویدار ہے اسی کی پولیس طلباء کے پرامن مظاہروں کو کچل رہی ہے۔ خطیب جمعہ تہران نے پہلے خطبے میں واقعہ عاشورا اور حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت عظمی بیان کی اور عزاداروں کو تعزیت پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ کربلا ایک ایسی درس گاہ ہے جو انسان کی بھرپور ہدایت کرتی ہے۔