ایران

ایرانی سائینس دانوں کاقتل، صہیونیوں کے سیاہ چہرہ مزید خراب

ahmadinejadایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد  نے ایران کے شہر مازندران میں بیرونی ممالک کے دشمنوں و سازش گروں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ دہشت گردی کارنامہ دوبارہ انجام پایا تو تمہارے تمام سیاہ فائیل جو انقلاب اسلامی سے پہلے اور بعد کے ہیں اس کو سامنے کر کے تم لوگوں کو محاکمہ کے لئے کھیچا جائیگا ۔
شیعت نیوز کے نمأندے کی رپورٹ کے مطابق جمہوریہ اسلامی ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد گذشتہ شب مازندران ایران میں عوام سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی عوام خود کو شهدا و ایثاگران کے خانوادہ کے مرحون منت سمجھتا ہے ۔
انہوں نے پچھلے دن دہشت گردی کی کارواءی کے ذریعہ ایک جوھری سائینٹسٹ کے شھادت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام کی ترقی کی طرف بڑھتے قدم اس طرح کے دہشت گردی کے عمل سے نہی رک سکتے ۔
صدر احمدی نژاد  نے غربی ممالک کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یقینا تم جان لو کہ تم نے غلطی کی ہے کیونکہ ایرانی عوام اپنا راستہ تلاش کر چکی ہے اور ایرانی سائینس دانوں کا قاتل تمہارے کیس کو اور خراب کر رہا ہے اور ایرانی عوام اپنی ارمان کو حاصل کرنے کے لئے ۲۰۰ ھزار شھید دے چکی ہے اور اگر تم اس فکر میں ہو کہ دنیا کی جاسوسی جال کی مدد سے ایرانی سائینسدانوں کو رات کے اندھیرے میں شھید و قتل کر کے اسلامی ایران کی ترقی کو روک دوگے تو یہ تمہاری خام خیالی ہے اور تم غلط سوچ میں ہو ۔
احمدی نژاد کا کہنا تھا کہ دشمنان اسلام و انقلاب اسلامی ہمیشہ سے اس طرح کی جنایت و ظلم کو انجام دیتے رہے ہیںاور جو مختلف قرار داد کے ذریعہ اس اسلامی ملک کی ترقی کو روکنا چاہتے ہیں وضاحت کی : حالیہ کے قرار داد میں ایرانی سائیٹست کا نام ذکر کیا گیا ہے میرے نظر میں یہ قرارداد انسانی قتل کو بڑھاوا دینے کی گندی صھیونستی سازشوں میں سے ہے ۔
ایران کے صدر نےکہا کہ دشمن ھمیشہ ملک میں فتنہ برپا کرنے کی کوشش میںرہا ہے بغیر کسی شک و تردید کے کہا جا سکتا ہے کہ اس طرح کے دہشت گردی کے  اقدامات میں صھیونی حکومت اور سلامتی کونسل کے ممبر کے ناپاک ہاتھ ٹررسٹوں کے ساتھ ہے یہ سب کے ہاتھ ایک پیالے میں ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button