ایران

عراق میں ہوئے حادثہ کی مذمت

aytollah_safi_gulpaygani حضرات آیت اللہ صافی گلپایگانی اور آیت اللہ سبحانی نے گذشتہ شب اسلامی دنیا میں پیش آنے والی مھم مسئلہ پر گفتگو کی اور ساتھ ساتھ عراق میں ہوئے ٹررسٹی حملہ کی مذمت کی ۔
 رپورٹ کے مطابق عراق میں پیش آئے ٹررسٹی خونی حادثہ کے سلسلہ میں آیت اللہ صافی گلپایگانی اور آیت اللہ سبحانی نے گذشتہ شب ایک دوسرے سے ملاقات کی اور اس ٹررسٹی حملہ کی مذمت کی اور انسانی حقوق کے مدافع اداروں کو اس حادثہ پر مناسب رد عمل کی خواہش کی ہے ۔
حضرت آیت الله صافی گلپایگانی مرجع تقلید حضرت آیت الله سبحانی کے گھر تشریف لے گئے اور ان سے ملاقات اور گفت گو کی ۔
 ملاقات ایک گھنٹہ سے زیادہ تک چلی اس ملاقات میں دو مرجع تقلید نے اسلامی دنیا میں پیش آنے والے مسئلوں پر تبادل نظر اور گفت گو کی ۔
شیعوں کے ان دو مرجع تقلید نے عراق میں ہو رہے ٹررسٹی حملات کی کثرت جس میں بے گناہ عوام کی قتل و شہادت پر شدید حسرت اور تشویش کا اظہار کیا اور اس ٹررسٹی حملہ کی مذمت کے ساتھ بین الاقوامی ادارہ خاص کر دنیائے اسلام کی اسمبلیوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے اس تشدد و جرائم پر خاموشی کی بھی شدت سے مذمت کی ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ حضرات آیت اللہ صافی گلپایگانی اور آیت اللہ سبحانی کی ملاقات میں حوزہ علمیہ قم کے مسائل بھی مورد گفتگو رہیں اور اس پر بھی تبادل خیال کیا گیا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button