ایران

رہبرانقلاب اسلامی کی ہدایتيں انتہائی اہم

Aytollah-Imami-kashaniتہران کی مرکزی نماز جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی کی امامت میں ادا کی گئی ۔ خطیب جمعہ تہران نے رہبر انقلاب اسلامی کے دورہ قم مقدسہ اورعلاقے نیز عالم اسلام کے لئے آپ کی ھدایتوں کو نہایت اہم قراردیا۔ خطیب جمعہ تہران نے رہبرانقلاب اسلامی کا شاندار اور بے مثال استقبال کرنے پر قم کے عوام اور علماء کرام کا شکریہ اداکرتےہوئے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی کی ملاقاتیں اور بیانات اور ھدایتیں شہرقم ملت ایران اور عالم اسلام کے لئے نیک اثرات کی حامل ہیں۔ آیت اللہ کاشانی نے قم کے عام تشیع کے اہم ترین علمی مرکز ہونے کے ناطے اس کی اہمیت پرتاکید کرتےہوئے کہا کہ  رہبرانقلاب اسلامی کا دس روزہ دورہ قم مقدسہ سے دنیاکےسامنے دین اسلام میں حکومت، سیاست، دین اور اخلاق کا اٹوٹ رشتہ آگيا۔ انہوں نے کہا کہ یہ رشتہ بتاتا ہےکہ انقلاب اسلامی حضرت امام زمانہ علیہ السلام کی حکومت عدل سے جاملے گا اور اسلامی مکتب فکر ایک آفاقی مکتب فکر ہےجو ساری دنیا پر چھاجائے گا۔ خطیب جمعہ تہران نے فکر وعمل میں ملت ایران کے اتحاد کی ضرورت پر تاکید کرتےہوئے ملت کا اتحاد عالم اسلام کے اتحاد پر منتج ہوگا جس سے دشمن پریشان اور مایوس ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button