دشمن نے دوبارہ حماقت کی تو بھرپور جواب دیں گے، میجر جنرل امیر حاتمی کا دو ٹوک انتباہ

05 اکتوبر, 2026 13:20

شیعیت نیوز : ایران کے سینئر فوجی کمانڈر میجر جنرل امیر حاتمی نے صوبہ فارس میں قائم مختلف فوجی چھاؤنیوں کا اہم دورہ کیا ہے۔ اس دورے کے دوران انہوں نے افواج کے جنگی حوصلے، جدید سازوسامان کی تیاری اور دفاعی صلاحیتوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ انہوں نے صوبہ فارس میں مسلح افواج کے درمیان موجود شاندار تعاون اور ہم آہنگی کو اتحاد کی ایک بہترین اور قابلِ تقلید مثال قرار دیا جسے ملک کے دیگر علاقوں میں بھی مضبوط کیا جانا چاہیے۔

حالیہ مسلط کردہ جنگ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی شاندار کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے جنرل حاتمی نے کہا کہ جنگ میں نقصان ضرور ہوتا ہے، لیکن اصل اہمیت حتمی نتیجے کی ہوتی ہے، اور اس جنگ کا نتیجہ ایران کے لیے تسلیم اور سرنگونی کے بجائے ملک کی بے مثال عزت و سربلندی کی صورت میں سامنے آیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جنگ ابھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی؛ دشمن فوجی میدان میں شرمناک ناکامی کے بعد اب ظالمانہ پابندیوں اور اقتصادی دباؤ کے ذریعے عوام کو مشکلات سے دوچار کرنے اور ملک میں بدامنی و افراتفری پیدا کرنے کی مذموم سازشیں کر رہا ہے۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ اگر دشمن نے دوبارہ کوئی غلطی کی تو مسلح افواج اس کی گیدڑ بھبکیوں اور دھمکیوں کا انتہائی سخت اور بھرپور جواب دیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی ہیکر گروپ ‘اویس قرنی’ کا سعودی انٹیلی جنس کے 500 سے زائد افسران کا خفیہ ڈیٹا افشا کرنے کا اعلان

جنرل حاتمی نے اس بات پر زور دیا کہ جنگ سے حاصل ہونے والے تزویراتی (اسٹریٹجک) مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھا کر اپنی فتح کو مستحکم کرنا اور ملک سے جنگ کے سائے کو ہمیشہ کے لیے دور کرنا ہوگا، اور اس کٹھن راستے میں استقامت و مزاحمت کا سلسلہ ہر حال میں جاری رکھنا ہوگا۔ انہوں نے جنگی تیاریوں کے لیے جدت اور تخلیقی صلاحیتوں کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی ہر نئی فوجی تدبیر جو دشمن کے اندازوں اور حساب کتاب کو درہم برہم کرسکے، قابلِ قدر ہے۔ فوج میں تربیت کو بنیادی اصول قرار دیتے ہوئے انہوں نے زور دیا کہ انفرادی اور یونٹ کی سطح پر تربیت کا عمل پوری سنجیدگی سے جاری رہنا چاہیے اور جنگ کے قیمتی تجربات کو منظم اور جدید سائنسی طریقے سے فوج کے تربیتی نظام کا مستقل حصہ بنایا جانا چاہیے۔

2:14 شام اکتوبر 5, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔