ایران

رہبرانقلاب اسلامی کی ائمہ جمعہ سےملاقات

Leader-Friday_Prayers_Imamsرہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےفرمایاہےکہ سامراج اوردنیاکےزيادہ خواہ افراد اپنےنعروں کےبرخلاف، ساری طاقت وثروت اپنےاردگردوالوں کےلئےچاہتےہیں کہ جس کاواضح نمونہ امریکہ میں حکمرانوں اورعام شہریوں کی زندگی کی حالت ہے۔
حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےآج (منگل) پورے ایران کےائمہ جمعہ سےملاقات کےدوران  امریکی عوام کی حالت زارکےبارےمیں بعض اعداد وشمارکی جانب اشارہ کرتےہوئےفرمایاکہ یقینا اسلامی جمہوریہ ایران کےصدرنے اقوام متحدہ کےاجلاس میں شرکت کےلئےانجام پانےوالےاپنےمصروف دورےکےدوران ان میں سےبعض حقائق  اور اعداد وشمارکوبیان کیاہے ، دسیوں ملین انسانوں کاخط افلاس سےنیچےزندگی بسرکرنااورفٹ پاتھ پرسونےوالےدسیوں لاکھ انسانوں کاوجود امریکی معاشرےکےتلخ حقائق ہیں۔
رہبرانقلاب اسلامی نےتاکیدکےساتھ فرمایاکہ اس طرح کےزیادہ خواہانہ طرزتفکرکےسامنے جوپوری دنیاپراپناتسلط جماناچاہتاہے ، ملت ایران پورےوجود سےڈٹی ہوئی ہے کیونکہ وہ زور زبردستی کےسامنےجھکنےوالی نہيں ہے اورمسلمان ومظلوم قوموں بالخصوص ملت فلسطین کی حمایت کےبارےمیں بھی کھل کراظہارخیال کرتی ہے۔
رہبرانقلاب اسلامی نےفرمایاکہ ایسی قوم کےساتھ تسلط پسندوں کی دشمنی ، دھمکی اور بھیڑیوں کادانت دکھاناغیرمتوقع اور غیرفطری نہيں ہےلیکن اس کےسواکوئی چارہ نہيں کہ ان دھمکیوں کےسامنےیاتسلیم ہوجائیں یامضبوط ایمان اوراللہ سےلولگاکرزیادہ خواہوں کےسامنےڈٹ جائيں ۔
رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےدشمن کی سازشوں اورمنصبوں کی جانب سےہوشیار رہنا ائمہ جمعہ کی اہم ذمہ داری قراردیا اورفرمایاکہ گذشتہ برسوں میں بعض قلم کاروں نے معاشرےاورعوام کےذہنوں سےدشمن شناسی کےموضوع کوباہرنکالنے کی بہت کوشش کی حتی بعض اوقات یہ غلط فہمی بھی پیداکرنےکی کوشش کی کہ نظام بعض داخلی مسائل سےبچنےکےلئےہمیشہ بیرونی دشمن کی بات کرتاہے۔
آپ نےاس بات پرتاکید کرتےہوئےکہ دشمن کی چال کےسلسلےمیں ہمیشہ ہوشیار رہناچاہئے اوراس کےمقابلےکی روش پہچاننی چاہئے فرمایاکہ کیوں بعض لوگ اصرارکرتےتھےاور کررہےہيں کہ ملک میں رونماہونےوالےمختلف واقعات میں خبیث سازشی ہاتھ اورفعال دشمن کی موجودگی کونظراندازکردیں۔
رہبرانقلاب اسلامی نےتاکیدکےساتھ فرمایاکہ نوجوان جن کی ایران میں اکثریت ہے، دشمن کااصلی نشانہ ہیں،کیونکہ نوجوان ملک کی گاڑی کوآگےلےجانےمیں قوت محرکہ کی حیثیت رکھتےہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button