ایران

ملت ایران کی استقامت میں اصلی کردارخواتین کاہے

Irans-President-Ahmadinejadاسلامی جمہوریہ ایران کےصدرڈاکٹراحمدی نژاد نےکہاہےکہ مقدس دفاع، اسلامی انقلاب اورملت ایران کی استقامت میں اصلی اور مرکزی کردار کارہاہے۔
ہمارےنمائندےکی رپورٹ کےمطابق آج جنوب مغربی ایران کےشہرآبادان میں خواتین شہداکی قومی کانفرنس سےخطاب کرتےہوئےصدرمملکت نےاس بات کی طرف اشارہ کرتےہوئےکہ اگرکوئی قوم تمام بدعنوان طاقتوں کےخلاف اٹھ کھڑی ہوتی ہے تو اس کی استقامت ، ماؤں، عورتوں اور بیٹیوں کےسبب ہوتی  ہےکہاکہ ماؤں اورعورتوں کاتحمل،ملت ایران کی استقامت کاخالق ہے۔
صدراحمدی نژاد نےکہاکہ اگرثقافت ، شجاعت، عزت اورخداجوئی کاکوئی اثرباقی ہے تووہ اسلامی عورتوں کےایثار و قربانی کی وجہ سےہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کےصدرڈاکٹراحمدی نژاد، خاتون شہداکوخراج تحسین پیش کرنےکےلئےمنعقدہ کانفرنس میں شرکت کےلئے آبادان کےدورےپرہيں۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button