دشمن اسلام سےگہراکینہ رکھتاہے

تشخیص مصلحت نظام کونسل کےسربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نےقرآن کریم کی توہین کرنےوالوں کوخبردارکرتےہوئےکہاہےکہ قرآن جلانےکےعمل سےظاہرہوتاہے کہ دشمن، اسلام سےگہرا کینہ رکھتاہے۔آیت اللہ رفسنجانی نےاس بات پرتاکید کرتےہوئےکہ صیہونی اسلام اورعیسائیت کوایک دوسرےسےلڑاناچاہتےہیں کہاکہ مسلمانوں کواس سلسلےمیں ہوشیار رہناچاہئے۔
تشخیص مصلحت نظام کونسل کےسربراہ نےایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کےسربراہ یوکیاآمانوکی رپورٹ کی جانب اشارہ کرتےہوئےکہاکہ یہ رپورٹ آئی اےای اےکی سابقہ رپورٹوں کی تکرارتھی اور ایران پرغلط الزامات لگائےگئےہيں کہ وہ معائنےمیں رکاوٹ ڈال رہاہے۔
آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نےاس بات پرتاکید کرتےہوئےکہ ایران پرعائدپابندیاں کبھی بھی انتی سخت نہيں رہی ہیں کہاکہ ایران کےپاس اتنےوسائل موجود ہيں کہ وہ ان پابندیوں سےگذرسکتاہے۔








