ایران

ایران کا پاکستان میں مزید دس کیمپ قائم کرنے کا اعلان

Floodاسلامی جمہوریہ ایران نے پاکستانی حکام کی موافقت کی صورت میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی ہنگامی رہائش کے لئے مزيد دس عارضی کیمپ قائم کرنے پر آمادگی کا اعلان کیا ہے۔
 رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے ہلال احمر ادارے کے سربراہ ابوالحسن فقیہ نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی تاکید کے بعد کہا ہے کہ ایران نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے امدادی اشیاء کی ترسیل میں اضافہ کیا ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران امدادی اشیاء کی ترسیل کے علاوہ متاثرین کی عارضی رہائش کے لئے مزید دس کیمپ قائم کرنے کے لئے آمادہ ہے انھوں نے  کہا کہ ان کیمپوں کو قائم کرنے کے لئے پاکستانی حکام کی موافقت ضروری ہے اور یہ کام پاکستانی حکام کے ساتھ صلاح و مشورے کے بعد انجام دیا جائے گا انھوں نے کہا کہ اب تک ایران کی طرف سے ایک ہزار ٹن امدادی سامان پاکستان روانہ کیا گیا ہے جس میں غذائی اشیاء کے علاوہ طبی وسائل بھی شامل ہیں انھوں نے کہا کہ اب تک ایران نے پاکستان کے صوبہ سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں تین ہنگامی کیمپ قائم کئے ہیں اور پاکستانی حکام کی موافقت کے بعد مزید دس عارضی رہائشی کیمپ قائم کرنے کے لئے آمادہ ہیں انھوں نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے وسیع پیمانے پرتباہی پھیلی ہے اور تمام اسلامی ممالک کا فریضہ ہے کہ وہ اس حساس موقع پر پاکستانی حکومت اور پاکستانی عوام کی دل کھول کر حمایت کریں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button