ایران

عالمی یوم قدس انصاف پسندوں کا نقطہ اتحادہے

ahmadii
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ یوم القدس دنیا کے تمام انصاف پسندوں کا نقطۂ اتحاد ہے۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے جمعۃ الوداع یوم القدس کے جلوس میں شرکت کرنے والوں سے خطاب کے دوران اسلامی سرزمین میں غاصب حکومت کی تشکیل کی سازش کی جانب اشارہ کرتے ہوۓ کہا کہ فلسطین کی اسلامی سرزمین میں اسرائیلی حکومت کی تشکیل اس  جعلی حکومت کے حامیوں کا سب سے بڑا ظلم ہے ۔ ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے مزید کہا کہ اسرائیل کی جعلی حکومت تمام انسانی اقدار کو پامال کررہی ہے ۔ وہ بچوں کو پانی ، خوراک ، ادویات سے محروم کررہی ہے۔ اور بین الاقوامی پانیوں میں فلسطین کے مظلوم عوام کے لۓ انسانی بنیادوں پر امداد لے کر جانے والے بحری جہازوں پر حملے کرتی ہے۔ ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوۓ کہ صیہونی حکومت کے آگے اب سوالیہ نشان لگ چکا ہے کہا کہ یورپی حکومتیں اسرائيل کی حامی ہیں ۔ یہ حکومتیں اسرائيل کی مکمل حمایت کرتی ہیں ، اسرائيل کے مظالم پر خاموشی اختیار کرتی ہیں اور کسی کو تحقیق کی اجازت نہیں دیتی ہیں ۔ ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے اپنے خطاب میں واشنگٹن میں اسرائيل کے ساتھ فلسطین کی نام نہاد خود مختار انتظامیہ کے سازباز مذاکرات کے آغاز کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ خطے کے ممالک اس بات کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے کہ فلسطین کی حتی ایک بالشت زمین بھی دشمنوں کو دی جاۓ ۔ ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے مزید کہا کہ فلسطین کی تقدیر کا فیصلہ سرزمین فلسطین میں ہی ہوگا اور واشنگٹن میں ہونے والے سازباز مذاکرات ناکام ہوں گے کیونکہ صیہونی حکومت زوال کا شکار ہوچکی ہے ۔ ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے صیہونی حکومت کے مظالم کے مقابلے میں فلسطین کے مظلوم عوام کی استقامت کو بھی سراہا

متعلقہ مضامین

Back to top button