ایران:واشنگٹن مذاکرات فلسطین کے ساتھ خیانت ہے

تہران کے خطیب نماز جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کہاکہ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رح نے رمضان المبارک کے آخری جمعے کے دن کو یوم القدس کا نام دے کر مسئلہ فلسطین کا زندہ کردیا ہے۔خطیب نماز جمعہ نے سازباز مذاکرات کی ناکامی کی جانب اشارہ کیا اور کہاکہ سروے کے مطابق فلسطین کے بانوے فیصد لوگ سازباز مذاکرات کے خلاف ہیں۔ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے صیہونی حکومت کی جارحیت کے مقابلے میں ملت فلسطین کی بائيس روزہ استقامت کو عظمت اسلام کی دلیل قرار دیا اور کہا کہ فلسطینی عوام کی استقامت نے صیہونی دشمن کو ذلیل و رسوا کردیا ہے۔ خطیب نماز جمعہ نے پاکستان میں آنے والے سیلاب کی جانب بھی اشارہ کیا اور کہا کہ پاکستان میں آنے والا سیلاب اس صدی کا سب سے زیادہ المناک واقعہ ہے اور اسلامی دنیا کو پاکستانی عوام کی مدد کرنی چاہۓ








