ایران اپنی سرزمین پرحملہ کرنےوالوں کو منہ توڑجواب دیے گا

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کی یہ حیثیت ہی نہیں ہے کہ وہ ایران پرحملہ کرسکے۔ڈاکٹر احمدی نژاد نے جمعے کے دن الجزیزہ ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہا کہ ایران اپنی سرزمین پرحملہ کرنےوالوں کو منہ توڑجواب دیے گا۔
انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت ایران پرحملہ کرنے کی جرات نہیں رکھتی اور اس حکومت کی اب مشرق وسطی میں کوئي حقیقت نہیں رہی ہے۔صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ خلیج فارس کےعلاقے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے برادر اور دوست ممالک ایران کے خلاف فوجی حملے کے لئے اپنی سرزمیں کے استعمال کئے جانے کی اجازت نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ علاقے کے ملکوں کے حکام دشمنوں کی سازشوں سے آگاہ ہیں اور امریکہ اور صیہونی حکومت کی حالیہ دھمکیوں کا ھدف ایران اور اس کے ہمسایہ ملکوں میں کشیدگي پیدا کرنا ہے۔








