پاکستان میں تباہ کن سیلاب، ملت ایران سےامداد کی اپیل

تہران کی مرکزی نماز جمعہ حجت الاسلام جناب صدیقی کی امامت میں ادا کی گئي۔ خطیب جمعہ تہران نے لاکھوں روزہ دار نمازیوں سے خطاب میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران امریکہ سے مذاکرات نہیں کرے گا۔ خطیب جمعہ تہران نے کہا کہ عالمی سامراج بالخصوص امریکہ اور ایران کی ماہیت میں ضدیت پائي جاتی ہے اور اس حالت میں امریکہ کے ساتھ مذاکرات معنی نہیں رکھتے۔خطیب جمعہ تہران نے ایران کے خلاف امریکہ اور صیہونی حکومت کی دھمکیوں کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ صیہونی حکومت کی ماہیت غیر قانونی ہے اور ایران اسے ذرہ برابر اہمیت نہیں دیتا۔ انہوں نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مسلمانوں بالخصوص ملت ایران سے اپیل کی کہ اپنی طاقت بھر پاکستان میں سیلاب سے متاثرین کی مدد کریں۔
خطیب جمعہ تہران نے ملک کے اعلی فوجی او سول حکام سے رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب کو نہایت تعمیری اور اہم قراردیا۔








