ایران

فرزند رسول امام علی رضا علیہ السلام کا سوگ دنیا بھر میں عزاداری،لاکھوں عزادارحرم امام رضا علیہ السلام پہنچ گئے ، ایران سیاہ پوش

shiite_shirne_imam-raza-as

آج امامت کے آٹھویں آفتاب اور فرزند رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شہادت کی مناسبت سے دنیا بھر میں عزاداری کا سلسلہ جاری رہا ،دنیا بھر میں خصوصاً ایران،عراق،پاکستان،ہندوستان،لبنان،شام،افغانستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں فرزند رسول اکرم صلی اللہ علیہ ولہ وسم کے نواسے اور امامت کے آٹھویں آفتاب کی شہادت کے سوگ میں مجالس عزا اور جلوس عزا نکالے گئے ،پاکستان بھر میں بھی تمام چھوٹے بڑے شہروں میں مجالس کا اہتمام کیا گیا جہاں علمائے کرام اور خطبائے عظام

 نے سیرت امام علی رضا علیہ السلام پر روشنی دالتے ہوئے آپ علیہ السلام کی جد و جہد پر مبنی پاک و پاکیزہ زندگی کے پہلوؤں پر روشنی ڈالی جبکہ عزاداران امام علی رضا علیہ السلام نے نوحہ خوانیا ور سینہ زنی کے ذریعے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے نواسے امام علی رضا علیہ السلام کا پرسہ پیش کیا اور تسلیت پیش کی،دوسری جانب دنیا بھر سے لاکھوں عزاداران امام علی رضا علیہ السلام شہادت امام رضا علیہ السلام کی مناسبت سے ہونے والی مخصوصی کے موقع پر حرم امام رضا علیہ السلام مشھد مقدس پہنچ گئے جہاں پر انہوں نے نواسہ رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا پرسہ پیش کیا اور عزاداری برپا کی،اس موقع پر ایران پورے کا پورا سیاہ پوش مناظر پیش کر رہا تھا جبکہ شہروں میں سیاہ پرچم بھیا ۤویزاں کئے گئے تھے۔ شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران میں آٹھویں امام اور دسویں معصوم کی شہادت کی مناسبت سے ایک روز قبل ہی سے مجالس عزااور نوحہ خوانی کا آغاز ہوچکاتھا۔عزاداروں کا سب سے بڑا مجمع مشہد مقدس میں حضرت امام رضا علیہ السلام کی بارگاہ میں دیکھنے کو ملا جہاں دنیا کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے زائرین کی تعداد بھی لاکھوں میں بتائی جاتی ہے۔ مشہد مقدس اور قم میں دسیوں ہزار ماتمی انجمنیں روضہ ہائے مقدس کی طرف رواں دواں ہیں اور لاکھوں عزاداراپنے امام کا سوگ منارہےہیں۔قابل ذکرہے سارے ایران میں ہرگھرسرکاری اور نجی دفاتر اور عمارتوں پرآج امام رضا علیہ السلام کے سوگ میں کالے جھنڈے لگائےگئےہیں۔ تمام مساجد امام بارگارہوں اور علماء بالخصوص مراجع کرام کےگھروں میں ایک دن قبل سے عزاداری کا سلسلہ جاری ہے۔ تہران کے جنوب میں واقع حضرت شاہ عبدالعظیم حسنی علیہ السلام کے روضہ مقدس میں بھی لاکھوں عزاداروں کی بھیڑہے ۔ حسینیہ امام خمینی میں بھی حضرت امام رضا علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے مجلس عزامنعقد ہوئی جسمیں رہبرانقلاب اسلامی کے ساتھ ملک کی فوجی اور سول شخصیتوں نے شرکت کی۔عراق میں بھی آج بڑے عقیدت و احترام سے امام ہشتم کا سوگ منایاجارہاہے ۔ نجف اشرف ، کربلائے معلی اور بالخصوص کاظمیں میں عزاداروں کا عظیم مجمع ہے جو اپنے امام کا سوگ منارہاہے۔ یادرہے آج پاکستان ہندوستان اور افغانستان میں بھی بڑی عقیدت و احترام کےساتھ فرزند رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت امام رضاعلیہ السلام کا سوگ منایاگیا ۔ شام ، لبنان اور خلیج فارس کے مختلف ممالک اور مرکزی ایشیا سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اھل بیت اطہار علیھم السلام کےشیدائیوں نے آٹھویں امام کی شہادت پرسوگ منایا۔ یادرہے ظالم و جابر عباسی حکمران مامون نے حضرت امام رضاعلیہ السلام کو زہر دے کرشہید کیاتھا ۔ آپ کی شہادت دوسوتین ہجری قمری میں ہوئی تھی ۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button