ایران

حسینیوں کا امڈتا ہوا سیلاب، سامراج پرلرزہ طاری

iranashura

عاشورکے دن تہران میں کچھ سامراجی ایجنٹوں کے ذریعہ عاشورہ کے تقدس کو پائمال کئے جانے کے واقعہ کے خلاف اس وقت پورے ایران میں کروڑوں کی تعداد میں لوگ سڑکوں پرنکل کرمظاہرہ کررہے ہيں ۔اس وقت پورااسلامی جمہوریہ ایران امریکہ مردہ باد برطانیہ مردہ باداورصہیونی حکومت مردہ کے باد کے نعروں سے گونج رہا ہے ۔اس سلسلے کا سب سے بڑا اجتماع تہران کے انقلاب اسکوائرپرمنعقدہوا ہے جس میں کئی لاکھ عزادارن مظلوم کربلا اورایران کے انقلابی عوام شریک ہیں ۔ مظاہرین اپنے ہاتھوں میں بینراورپلی کارڈ اٹھائے ہوئے ہيں ج

ن پراسلامی نظام اورولایت فقیہ کے تئیں اپنی پوری وفاداری کا اعلان کررہے ہيں ۔ ان ریلیوں میں اسی طرح امریکہ وسامراج مخالف بینرزبھی بڑی تعداد میں دیکھے جارہے ہيں تہران کے تمام راستوں سے اس وقت انقلاب اسکوائرکی جانب انقلابیوں کا ایک امڈتا ہوا سیلاب ہے جس نے غیرملکی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کوبھی مبہوت کرکے رکھ دیا ہے ۔اس درمیان سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ بی بی سی اورمغرب کے ديگرذرائع ابلاغ جوتہران میں مٹھی بھرانقلاب دشمن عناصرکی تخریبی کاروائیوں کی حمایت کرتے ہوئے ان کی تعداد کوبڑھا چڑھا کرپیش کرتے ہيں آج پورے ملک میں عاشورائے حسینی کی حرمت کے تحفظ اورولایت فقیہ کے اصول کی پاسداری ميں کروڑوں کی شرکت سے نکالے جانےوالے جلوسوں پرمبہوت ہوگئے ہيں اورانھیں گویا سانپ سونگھ گیا ہے ۔اس وقت پورے ملک ميں عاشورہ کی حرمت کے تحفظ کے حق ميں جوجلوس نکالے گئے ہيں ان میں عوام ایک بارپھر اپنے اسلامی نظام اورانقلاب سے وفاداری کا اعلان کرتے ہوئے رہبرانقلاب اسلامی کے فرمان پراپنی جان کی بازی بھی لگادینے کا اعلان کررہے ہیں واضح رہے کہ عاشورکے دن امریکہ، برطانیہ اورصہیونی حکومت کی ایماء پرکچھ شرپسندعناصرنے تہران کی بعض سڑکوں پرنکل کرعزاداری کے جلوسوں پرحملہ کیا تھا اورعاشورہ کے تقدس کوپائمال کرنے کے ساتھ ساتھ اسلامی جمہوری نظام کے اصولوں کےخلاف نعرے بازی کی تھی ۔ اس واقعہ پرپورے ایران کے عوام شدید برہم ہيں اورانھوں نےگذشتہ چنددنوں سے اس واقعہ کے خلاف مظاہروں کاسلسلہ شروع کررکھا ہے اورآج اسوقت پورے ملک میں بیک وقت یہ مظاہرے کئے جارےہيں ۔مظاہرین مطالبہ کررہے ہيں کہ ان سامراجی ایجنٹوں کوسخت سے سخت سزادی جائے جنھوں نےدین اسلام اورعاشورہ کےتقدس کوپائمال کرنے کی کوشش کی ہے عاشورہ کے تقدس کوپائمال کرنےوالوں کی امریکی صدرباراک اوبامہ اوربرطانوی وزیرمیلیبینڈنے حمایت کی تھی

 

ہران میں عاشورکے دن ہونےوالے آشوب کےسلسلے ميں دہشتگرد تنظیم ایم کے او کے کئی عناصرکوگرفتار کرلیاگیاہے۔ارنا کی رپورٹ کےمطابق دہشتگرد تنظیم ایم کے او کے بعض عناصر کو تہران میں عاشور کےدن ہونےوالے واقعات کے حوالے سے گرفتارکیاگیاہے۔قابل ذکر ہے کہ یوم عاشور کوکچہ بلوائیوں نے بعض غیرملکی ذرائع ابلاغ اورسائٹوں کی ہدایت پرچند گھنٹوں تک تہران میں نظم ونسق کو درہم برہم کرنے کی کوشش کی جسے عزاداروں اور پولیس کی مدد سے ناکام بنادیاگيا۔

پولیس ہیڈکوارٹر کے بیان میں عزاداران حسین علیہ السلام کی جانب سے پولیس میں موجود اپنے جوانوں کی حمایت ومدد کوسراہاگیاہے جو فتنے کوناکام بنانے کی کوشش کررہے تھے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button