مجالس سیدہ زہرا کے خلاف مقدمہ ناقابل قبول ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

15 نومبر, 2026 14:19

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے صوبائی صدر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ کراچی کے سرجانی ٹاؤن میں مجلس عزا اور ذکر سیدہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے کروڑوں شیعہ مسلمانوں، محبان اہل بیتؑ اور عزاداران امام حسینؑ کے مذہبی جذبات مجروح کیے گئے ہیں، جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔

جیکب آباد میں جامع مسجد مہدی آباد میں یوم شہادت خاتون جنت حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی سالانہ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجالس عزا عظیم عبادت ہیں اور ان کے انعقاد پر کسی قسم کی پابندی قبول نہیں۔ پاکستان کا آئین تمام شہریوں کو مذہبی آزادی کا بنیادی حق دیتا ہے، یہ قائداعظم محمد علی جناح کا پاکستان ہے، کسی تکفیری سوچ رکھنے والے گروہ کا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سورۂ کوثر سیدہ زہرا کی عظمت بیان کرتی ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

علامہ مقصود علی ڈومکی نے مطالبہ کیا کہ مذکورہ ایف آئی آر فوری طور پر واپس لی جائے اور اس اقدام سے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری پر معذرت کی جائے۔ انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ شیعہ مسلمانوں کے مذہبی جذبات، آئینی حقوق اور مذہبی آزادی کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے والے عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے۔

دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن نے بھی سرجانی ٹاؤن میں ایام فاطمیہ کے پرامن جلوس عزا پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عزاداری سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا ہمارا مذہبی، آئینی اور قانونی حق ہے۔ ترجمان نے جھوٹی ایف آئی آر فوری خارج کرنے، ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی اور آئندہ عزاداری کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

2:34 شام نومبر 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔