جلوس فاطمی پر مقدمے کے خلاف علامہ سید ناظر عباس تقوی کا الٹی میٹم

15 نومبر, 2026 14:15

شیعیت نیوز : شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کراچی کے سرجانی ٹاؤن تھانے میں جلوس شہادت دختر رسول خداﷺ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے شرکاء کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمے کے اندراج پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ انتہائی افسوس کے ساتھ حکومت سندھ سے احتجاج کرتے ہیں۔ اسلام کے نام پر وجود میں آنے والے پاکستان میں رسول پاکﷺ کی بیٹی کی مجلس اور جلوس پر دہشت گردی کا مقدمہ قابل مذمت اقدام ہے، اور رسولﷺ کا کلمہ پڑھنے والوں کو ان کی بیٹی کی مجلس اور جلوس پر مقدمہ کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی پولیس کی فاطمی عزاداروں پر یلغار، 500 شرکاء پر دہشت گردی کا مقدمہ

علامہ سید ناظر عباس تقوی نے حکومت کو دو دن کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایف آئی آر ختم نہ ہوئی تو وزیر اعلیٰ ہاؤس پر مجلس برپا کی جائے گی اور 48 گھنٹے بعد اہم اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے ماؤں، بہنوں، بچوں، بزرگوں اور علماء و خطباء سے تیاری کرنے کی اپیل کی۔

واضح رہے کہ پولیس نے مولانا سید مظہر حسین زیدی اور دیگر منتظمین کی سربراہی میں برآمد ہونے والے اس جلوس عزا میں شریک 400 سے 500 مرد و خواتین عزاداروں کے خلاف 13 مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے، جس پر ملت جعفریہ میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

2:23 شام نومبر 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔