پوپ لیو چہاردہم پاکستان آئیں تو پرتپاک استقبال کریں گے، علامہ سید جواد نقوی

09 نومبر, 2026 17:31

شیعیت نیوز : تحریک بیداری امت مصطفیٰ پاکستان کے سربراہ اور جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے مہتمم علامہ سید جواد نقوی نے مسیحی دنیا کے روحانی پیشوا پوپ لیو چہاردہم کی پاکستان آمد کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے ان کے پرتپاک استقبال اور میزبانی کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ بات ویٹیکن کے اعلیٰ سطحی وفد کی جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور آمد کے موقع پر کہی۔

8 نومبر کو ویٹیکن کے محکمہ برائے بین المذاہب مکالمہ کے سیکرٹری آرچ بشپ مونسینیور اندونیل جے کوڈیتھواکو اور اسی محکمہ کے شعبۂ اسلام کے ذمہ دار ریورنڈ فادر مارکس سولو نے پاکستان کی ممتاز مسیحی مذہبی شخصیات کے ہمراہ جامعہ کا دورہ کیا۔ وفد نے جامعہ کے تعلیمی و انتظامی نظام اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ کے سابق مفتی اعظم ڈاکٹر محمود الشوبکی کا جامعہ عروۃ الوثقیٰ کا دورہ

علامہ سید جواد نقوی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مختلف مذاہب کے مراکز کے دوروں اور باہمی مکالمے کے فروغ کے لیے ویٹیکن کی کوششوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے دروازے ہی نہیں بلکہ ہمارے دلوں کے دروازے بھی آپ کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔

ملاقات کے بعد وفد نے مسجد بیت العتیق، خواتین کے تعلیمی ادارے جامعہ ام الکتاب اور مفازۃ الحیات ہسپتال کا دورہ کیا۔ وفد میں بشپ آف کوئٹہ آرچ بشپ سبیسٹین فرانسس شاء، بشپ آف لاہور آرچ بشپ خالد رحمت، بشپ آف ملتان یوسف سوہن اور کل مسالک علماء کونسل کے چیئرمین مولانا محمد عاصم مخدوم سمیت دیگر شخصیات شامل تھیں۔

8:56 شام نومبر 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔